وادیٔ کمراٹ—قدرت کا حسین تحفہ

پاکستان کے شمالی علاقہ جات اپنی مثال جیسی خوبصورتی کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ یہاں بے شمار دلکش وادیاں موجود ہیں، اور انہی میں سے ایک دل کو چھو لینے والی وادی ہے وادیٔ کمراٹ۔
خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں واقع یہ وادی اپنی قدرتی دلکشی، گھنے جنگلات، بہتے دریاؤں اور شفاف ہوا کی وجہ سے سیاحوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہے۔
کمراٹ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے تقریباً 350 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ کمراٹ پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں بہتے چشمے، آسمان کو چھوتے دیودار کے درخت، اور پہاڑوں کی پُرسکون عظمت انسان کے دل کو راحت بخشتی ہے۔ جیسے ہی آپ وادی کے اندر داخل ہوتے ہیں، دریائے پنجکوڑہ کی ٹھنڈی ہوا، پتھروں سے ٹکراتے پانی کی آواز اور سرسبز مناظر ہر تھکن کو دور کر دیتے ہیں۔
کمراٹ میں کئی مشہور اور قابلِ دید مقامات ہیں۔ ان میں جاہاز بانڈہ، کالام درہ، شعور نالہ، اور بڑگال خاص طور پر سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ جاہاز بانڈہ کا ہموار سرسبز میدان کسی پریوں کے دیس کا منظر پیش کرتا ہے۔ یہاں خیمہ لگانا، رات کو تاروں بھرا آسمان دیکھنا، اور صبح سورج کی پہلی کرن محسوس کرنا ایک نہ بھولنے والا تجربہ ہے۔
وادیٔ کمراٹ کا موسم بھی اپنی مثال آپ ہے۔ گرمیوں میں اس کی ٹھنڈی ہوائیں جسم و جان کو تازگی بخشتی ہیں، جبکہ سردیوں میں برف سے ڈھکے پہاڑ اس علاقے کو ایک خوابناک منظر دیتے ہیں۔ گرمیوں میں درجہ حرارت عموماً 15 سے 20 ڈگری کے درمیان رہتا ہے، جبکہ سردیوں میں یہ -15 ڈگری سے بھی نیچے چلا جاتا ہے۔
اکثر سیاح کہتے ہیں کہ کمراٹ صرف ایک مقام نہیں بلکہ ایک احساس ہے—سکون، خاموشی اور تازگی کا ایسا امتزاج جو انسان کو دوبارہ جینے کی طاقت دیتا ہے۔ اگر آپ بھی شہر کے شور سے دور کچھ پُرسکون لمحے گزارنا چاہتے ہیں، تو کمراٹ آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔
کمراٹ وہ وادی ہے جو آنے والوں کو صرف مناظر نہیں دیتی، بلکہ یادیں دیتی ہے۔ یہاں کی فضا، یہاں کا سکون اور یہاں کی خاموشی دل میں ہمیشہ کے لیے نقش ہو جاتی ہے۔ ایک بار کمراٹ آئیں، اور آپ خود محسوس کریں گے کہ قدرت نے اس وادی کو کتنی سخاوت سے نوازا ہے.

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ انٹرویو ڈاکٹریٹ کے امیدوار اور میٹریلز سائنس اور نینو ٹیکنالوجی کے محقق ریحان اللہ سے لیا گیا، جو نینو اسٹرکچرز کے کی مدد سے سولر سیلز کی کارکردگی کو میں اضافہ کرنے سے متعلق تحقیق پر کام کرہے ہیں۔

Jacilene Arruda، سیاحت کی ماہر اور محقق، اصل میں Pernambuco سے ہے اور Minas Gerais میں رہتی ہے، سماجی و ماحولیاتی منصوبوں کی رہنمائی کرتی ہے اور کتابوں کی مصنفہ ہیں *O Poder Mágico da Gratidão*، *Uni-verso Poético*، اور *Não beba das águas de quem finge matar a sua sede* وہ ساؤ پالو میں میگزین *Poesias e Cartas* کے لیے بطور صحافی بھی کام کرتی ہیں۔

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *